200

اسامہ علی ضیاء جیسے جوان ہمارا اثاثہ ہیں. عبداللہ حمید گل

میر پور.آزاد کشمیر (بیوروچیف) اسامہ علی ضیاء جیسے جوان ہمارا اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار عبداللہ حمید گل نے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ نشان حیدر کانفرنس میں اسامہ علی ضیاء کو قائد اعظم گولڈ میڈل پہناتے ہوئے کیا. سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا کہ اسامہ علی ضیاء جو کہ ایک آنکھ سے معذور دوسری آنکھ میں بھی کم بینائی پاؤں سے معذور اور دل کا ایک وال بھی بند ہونے کے باوجود جس نے بی ایس کمپیوٹر سائنسز پہلے سمیسٹر میں GPA 3.97 مارک حاصل کرکے ورچوئیل یونیورسٹی کا سابقہ ریکارڈ کو توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا اس ہونہار طالب علم میں خدمت خلق کا جذبہ بھی موجود ہے اپنی کلاس سے جونیئر کلاس کو پڑھاتا بھی ہے ۔ آج پاکستان سوشل ایسوسی ایشن ہونہار با ہمت اور معذور طالب علم کو ریکارڈ توڑ پوزیشن حاصل کرنے پر قائداعظم گولڈ میڈل دیا جارہا ہے اس موقع پر محمد عبداللہ حمید گل نے اپنے دست مبارک سے طالب علم کو میڈل پہنایا اور اسامہ کی تعلیمی قابلیت کو سراہتے ہوئے ان سے بغل گیر بھی ہوئے۔ حکیم لطف االلہ نے کہا کہ حکومت پاکستان چاہیئے کہ ایسے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرے اور انعامات سے بھی نوازے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں