332

آمد مصطفی ﷺ مرحبا مرحبا…. تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) آمد ربیع الاول پر مرحبا یا مصطفی کی صداوں کیساتھ مشعل بردار جلوس نکالا گیا جلوس میں تحریک منھاج القرآن کے ضلعی قائدین کارکنان، عاشقان رسول اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق تحریک منھاج القران کی جانب سے ربیع الاول کے مہینے کو خوش آمدید کہنے کے لئے مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس میں عوامی تحریک کے ڈویژنل کوارڈنیٹر حاجی محمد اسلم طاہر، منھاج القران کے ضلعی سرپرست رانا منظور علی، صدر سید ابوداؤ شاہ ، سرپرست عوامی تحریک میاں شریف سسل، جنرل سیکرٹری رانا غلام مصطفی، ضلعی ناظم عقیل شہبازسمیت ضلعی عہدیدران کارکنان شہریوں اور عاشقان مصطفی کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی جلوس میں قائدین گلے میں پھولوں کی مالا پہنے ہوئے جلوس کی قیادت کر رہے تھے جلوس کے آغاز پر خوبصورت آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جلوس دربار بابا فرید سے شروع ہوا جومختلف راستے ٹاون ہال نگینہ چوک کالج روڈ سے ہوتا ہوا بجلی چوک میں اختتام پزیر ہوا. شرکاء نے ہاتھوں میں نعلین پاک والے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مرحبا یا مصطفی آمد ربیع الاول مرحبا کے کلمات درج تھے جلوس میں روضہ رسول اور گنبد خضرہ اور خانہ کعبہ شریف کے ماڈلز بھی رکھے گئے جن کیساتھ عاشقان مصطفی زیارت بھی کر رہے ہیں اور سیلفیاں بھی بنا رہے ہیں اس موقع پر جلوس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کا مہینہ ہمیں آقا صلی اللہ عیلہ وال وسلم سے محبت بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے اس مہینے کو مزہبی جوش و خروش سے منانا چاِئیے اور سچے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔ جلوس کے شرکاء کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلیے جلوس کے راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں