214

پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل کالج قائداعظم اور علامہ اقبال کی فکراور ایجنڈے کا امین ہے اور رہے گا.ڈاکٹر محمود ریاض جوئیہ

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) پاکپتن ہومیو پیتھک میڈیکل کالج قائداعظم اور علامہ اقبال کی فکراور ایجنڈے کا امین ہے اور رہے گا، قائداعظم اور علامہ اقبال کی فکر سے ہٹ کر ملک چلانے کا ہر تجربہ ناکام ہوا ان خیالات کا اظہارپاکپتن ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمودریاض جوئیہ نے شاعر مشرق ڈاکٹر حضرت علامہ اقبال ؒ کے یوم ولادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا تصور عالمگیر ہے اور انسانیت کے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتا ہے علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے ایک پرامن، اعتدال پسند اور روشن خیال اسلامی معاشرے کا تصور پیش کیا ہے،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے علامہ اقبال کی تعلیمات کو لیکر چلنے کی ضرورت ہے پاکپتن ہومیو پیتھک میڈیکل کالج قائداعظم اور علامہ اقبال کی فکراور ایجنڈے کا امین ہے اور رہے گا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں