257

سیشن جج الیون اور سینئرسول جج الیون کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) سیشن جج الیون اور سینئرسول جج الیون کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ساہیوال میں کھیلا گیا۔ سیشن جج الیون کی کپتانی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر جب کہ سینئر سول جج الیون کی قیادت سینئر سول جج ایڈمن چوہدری شکیل احمد گورایا نے کی۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی کرکٹ ٹیم سیشن جج الیون نے 25 رنز سے میچ جیت لیا۔ سیشن جج الیون کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج محمدوسیم انجم اورسول جج محمد ساجد خان نے اچھی بیٹنگ کی۔اس موقع پر خواتین ججزمیڈم صائمہ ریاست، طاہرہ بانو، فرزانہ وسیم، عظمی تبسم نذیر، اقراء رحمان و جج صاحبان کی فیملیز و بچوں نے بھرپور شرکت کی اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی اورمیچ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ میچ کے اختتام پر اچھی بیٹنگ اور باؤلنگ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری ساہیوال کی طرف سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود کو سووینئربھی پیش کیاگیا۔ سیشن جج الیون کے کھلاڑیوں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اخترصاحب سمیت ایڈیشنل سیشن ججز وجاہت حسن ، ارشد محمود ، سید اظہر علی جعفری ، رائے لیاقت علی کھرل، محمد شفیق ، مبشر حسین، میاں مدثر عمر بودلہ، ماجدحسین، محمد وسیم انجم جبکہ سول جج الیون میں سینئر سول جج ایڈمن چوہدری شکیل احمد گورایااورسول ججز محمد ساجد خان ، تجمل حسین ، محمد شفیق، نعیم انجم فراز، اعجاز احمد، محمد ارشد ہاشمی، محسن رضا، وقاص ہاشم اور راشد شبیر نے حصہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں