204

اساتذہ میں اضطراب پایا جاتا ہے جس سے تعلیمی معیار متاثر ہو رہا ہے. ملک لطیف شہزاد مرکزی صدر پنجاب ٹیچر یونین

پاکپتن(بیورورپورٹ)پنجاب ٹیچریونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد نے کہا ہے کہ پنجاب میں بار باراساتذہ کے تبادلوں پر پابندی سے اساتذہ میں مایوسی اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے اس وقت اساتذہ میں اضطراب پایا جاتا ہے جس سے تعلیمی معیار متاثر ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ٹیچر یونین کے عہدیداران ممبران اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاپنجاب ٹیچریونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب کے 30 اکتوبر کے جاری شیڈول کے مطابق فوری طور پر تبادلے کرنے کا حکم دیا جائے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں