193

اب 4 ارب 11 کروڑ رپے مالیت کی زرعی اراضی غیر قانونی قبضہ سے واگزار کرواچکے ہیں. محمد زمان وٹو ڈپٹی کمشنر

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا کہ ضلع بھر میں تجاوزات اورغیر قانوی قبضہ جات کے خلاف کارروائی میں اب تک 10ہزار885ایکٹر زرعی رقبہ واگزار کرایا جا چکا ہے جس کی مالیت 4ارب 11کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ 517مستقل تجاوزات کو بھی ختم کیا گیا ہے ۔صاف اور سر سبز پنجاب پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات نے 5لاکھ31ہزار پودے جبکہ دوسرے محکموں نے ایک لاکھ 69ہزار پودے لگائے ہیں ۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔انہو ں نے کہا کہ تحصیل ساہیوال میں 11852کنال زرعی اراضی پر قبضہ ختم کرایا گیا جس کی مالیت ایک ارب 70کروڑ جبکہ تحصیل چیچہ وطنی میں 9031کنال اراضی واگزار کرائی گئی جس کی مالیت 2کروڑ40لاکھ ہے۔ انہوں نے صفائی مہم کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ یکم اکتوبر سے اب تک 5250ٹن کوڑا اٹھایا گیا ہے جس میں 2 ہزار ٹن میونسپل کارپوریشن ساہیوال نے، 5500ٹن ایم سی چیچہ وطنی اور 300ٹن ایم سی کمیر جبکہ 24سو ٹن ضلع کونسل نے اٹھایا ہے اس کے علاوہ شہریوں کی تمام نالیوں اور ڈرینز کی صفائی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد زما ن وٹو نے بتایا کہ کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ کی ہدایت پر شہری علاقوں سے مستقل تجاوزات کو ختم کرانے کی مہم شروع کی جار ہی ہے جس دوران مکمل غیر جانبداری اور کسی دباؤ کے بغیر کارروائی کی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ صاف اور سر سبز پنجاب پروگرام کے تحت محکمہ تعلیم کے تعاون سے ضلع بھر کے 8سکولوں میں سو فیصد صفائی کو یقینی بنا دیا گیاہے اور انہیں ماڈل سکولوں کا درجہ دیا گیاہے۔ ان سکولوں میں تحصیل ساہیوال کے گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول ،گورنمنٹ بٹالہ مسلم ہائی سکول ،گورنمنٹ اربن ایریا ہائی سکول ،گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول جہاز گراؤنڈ ،گورنمنٹ گرلز پائلٹ ماڈل سکینڈری سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول فرید ٹاؤن جبکہ تحصیل چیچہ وطنی کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 110/12-L اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 1چیچہ وطنی شامل ہیں ۔محمد زمان وٹو نے بتایا کہ اس اہم پروگرام میں سول سوسائٹی ،صحافیوں ،اساتذہ ،طلبا و طالبات اور عام شہریوں نے بھر تعاون کیا جس سے شہر کو مزید صاف ستھرا رکھنے میں بڑی مدد ملی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں