267

خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی تبدیلی ممکن نہیں. مسکان مغل

میر پور خاص(نمائندہ خصوصی) ابن رشد گرلز کالج میرپور خاص سند ھ میں ٹیم میک پاکستان گرین کی جانب سے کالج کی طالبات اور اساتذہ کے ساتھ مل کر شجرکاری کی گئی ۔اس موقع پر مختلف پودے لگائے گئے اور اساتذہ نے سرسبزو شاداب پاکستان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ٹیم میک پاکستان گرین کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی اور کام کو بھی سراہا۔میک پاکستان گرین میرپورخاص کی صدر مسکان مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی تبدیلی ممکن نہیں اس لیے ہر کام میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے بتایا کہ میرپورخاص سندھ میں شجرکاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جس کے بہت مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔لوگ ٹیم میک پاکستان گرین کے کام سے متاثر ہیں اور لڑکیاں بھی بڑی تعداد میں ممبر بن رہی ہیں۔اپنے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں