291

میک پاکستان گرین وطن عزیز پاکستان کو سرسبز وشاداب اور خوبصورت بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کررہی ہے۔ غلام مرتضی سروس مینیجر سوزوکی موٹرز

پاکپتن(نمائندہ خصوصی) ٹیم میک پاکستان گرین اور سوزوکی پاکپتن کی جانب سے شجرکاری کے فروغ کے لیے آگاہی واک کی گئی اور اس موقع پر مختلف اقسام کے نایاب پودوں کی شجرکاری کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری محمد افضال (سی ای او سوزوکی موٹرز پاکپتن)، علی حسنین مسعود (بانی میک پاکستان گرین)، غلام مرتضی (سروس مینیجر)، نوید احمد (سیل مینیجر)، چوہدری عفان کمبوہ (مرکزی آرگنائزر میک پاکستان گرین)، عرفان خرم چشتی، علی آصف راجپوت اور ارسلان شانی سمیت سوزوکی موٹرزپاکپتن کے سٹاف اور ٹیم میک پاکستان گرین کے ممبران نے شرکت کی۔غلام مرتضی (سروس مینیجر) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میک پاکستان گرین وطن عزیز پاکستان کو سرسبز وشاداب اور خوبصورت بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کررہی ہے۔اور ہم بھی اس نیک مشن میں ان کے ساتھ شامل ہوچکے ہیں اور شجرکاری کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں