184

مولانا سمیع الحق کا قتل انتہائی افسوسناک ہے اور اتحاد ویکجہتی کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے. حاجی کاشف حسین

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر اور انجمن تاجران کمیر روڑ کے صدر حاجی کاشف حسین نے مولاناسمیع الحق پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا سمیع الحق کا قتل انتہائی افسوسناک ہے ملک ایک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیاہم اس سانحہ پر سوگوار خادندان کے غم میں برابر کی شریک ہے مولانا سمیع الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم سازش ہے ہم اتحاد اور یکجہتی سے دشمن کی اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنائیگی انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق پر حملہ کرنیوالوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے مولانا سمیع الحق نہایت قابل احترام شخصیت تھے اور انکی دینی خدمات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے شہادت بڑا سانحہ ہے اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے موجودہ ملکی حالات میں یہ سانحہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے پاکستان کے اندر اسلامی تعلیمات کے فروغ اور انکے نفاذ کے لئے انہوں نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں انکی شہادت پوری قوم کے لئے عظیم سانحہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں