242

سوہنا سائیں کے تین روزہ سالانہ جلسہ پر پورے پاکستان سے ہزاروں گاڑیوں کے قافلے کنڈیارو آتے ہیں. عبدالرشید سھتو

نوشہرو فیروز (ملک مشتاق احمد سے) ہر سال کی طرح اس دفع بھی پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ سوھنا سائیں کے تین روزہ اجتماع میں شرکت کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں میں کنڈیارو آرہے ہیں اس موقع پر موٹروے پولیس کنڈیارو کے ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سالانہ جلسے میں لوگ پورے پاکستان سے شرکت کرتے ہیں، ہمیشہ کی طرح اس دفع بھی موٹروے پولیس کنڈیارو ان لوگوں کی گاڑیوں کو روڈ سے ہٹ کر پارک کروا رہی ہے اس سلسلے میں موٹروے پولیس کے آئی جی اے ڈی خواجہ ڈی آئی جی محمد سلیم اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی جانب سے دی جانے والی خاص ہدایت کے تحت انسپکٹر راشد علی شاہ ڈی ایس پی نوشاد احمد شیخ اور موٹروے پولیس کے افسران ضلع پولیس رینجرز ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر روڈ کو رواں دواں رکھنے کے لئے گاڑیوں کو روڈ سے باہر پارک کروا رہے ہیں تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو اور نہ ہی ٹریفک میں خلل ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں