250

بین الاضلاعی گینگ کے 9 خطرناک ڈاکو گرفتار، 50 لاکھ سے زائد مال مسروقہ برآمد. ماریہ محمود ڈی پی او پاکپتن

پاکپتن(نمائندہ بریلینٹ) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائی پنجاب کے اضلاع میں وراداتیں کرنے والے گینگ کے سرغنہ سمیت 9 خطرناک ڈاکوگرفتار، 50 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد. بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران پاکپتن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں چوری ڈکیتی کی واراتیں کرنے والے بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ سمیت 9 خطرناک ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن ماریہ محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ ملزمان پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی صدر سلیم وڑائچ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نعیم ورک، ایس ایچ او وقاص احمد، ایس ایچ او رائے خضرایس ایچ او صدر اجمل سعید سمیت پولیس افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونیوالا مال مسروقہ ورثاء کے حوالے کردیا۔ ڈی پی او پاکپتن نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ٹریکٹر ٹرالر، کار، موٹر سائیکلیں، کلاشنکوف، جدید اسلحہ، نقدی سمیت 50 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے، ملزمان کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ڈسٹرکٹ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں