222

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی دن رات محنت کے نتیجہ میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوچکا ہے. ملک محمد اشرف

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) تحریک انصاف نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی۔ جلد ہی ملک میں واضح تبدیلی آئے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک محمد اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار ملا تو سابقہ حکومتوں کی نااہلیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کی طرف گامزن تھی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی دن رات محنت کے نتیجہ میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوچکا ہے اس حقیقت کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ موجودہ حالات میں ہم خسارے میں ہیں مگربہتری لائیں گے اورخسارہ کم کرکے ملک کی معیشت کومضبوط بنائیں گے. جلد ہی ملک میں واضح تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ملک محمد اشرف نے مزید کہا کہ اپوزیشن احتساب کا غم و غصہ حکومت پر اتار رہی ہے، مگرشورمچانے سے احتساب کا سلسلہ نہیں رکے گا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں