225

پی ایم اے تحصیل پاکپتن کے عہدیداروں کا چناؤ مکمل،ڈاکٹر معراج خان صدر،ڈاکٹر جلیل بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب۔

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)پی ایم اے تحصیل پاکپتن کے عہدیداروں کا چناؤ مکمل،ڈاکٹر معراج خان صدر،ڈاکٹر جلیل بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب۔تفصیلات کے مطابق پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے نومنتخب سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عماد ایوب شاہ نے بتایا ہے کہ پی ایم اے کے الیکشن کمیشن ڈاکٹر احسان الحق چوہدری،ڈاکٹر عبدالرحیم گریوال کی نگرانی میں انتخابات کے دوران آئندہ سال کے لیے پی ایم اے کے عہدیداروں کا چناؤ کر لیاگیا ہے جس میں ڈاکٹر معراج خان کو صدر،ڈاکٹر شاہد نسیم نائب صدر،ڈاکٹر جلیل احمد بھٹی جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر مدثرجوائنٹ سیکرٹری،ڈاکٹر رمیز سیکرٹری فنانس ،ڈاکٹر نیاز احمد اور ڈاکٹر آصف منیر کو کلینکل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے،پی ایم کے نومنتخب عہدیداران ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں