253

پاکپتن: تمباکو نوشی تمام نشوں کی ماں ہے. چوہدری محمدیٰسین سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بستی سخی غلام قادر

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) تمباکو نوشی تمام نشوں کی ماں ہے اس لیے ہمیں نشہ کہ لت کو روکنے کے لیے اس کے فروغ پر قابو پانا ہوگاان خیالات کا اظہار چوہدری محمدیٰسین سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بستی سخی غلام قادر نے سکول میں انجمن فلاح مریضاں ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشہ کی روک تھام کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے کہا کہ تمباکو نوشی اور نشہ جیسی عفریت کے خاتمہ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگایہ ہمارے مستقبل کو کھوکھلا کررہا ہے جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے کہا کہ دنیا میں سالانہ 60لاکھ اموات تمباکونوشی سے ہورہی ہیں جن میں سے صرف سیکنڈ ہینڈ تمباکو نوشی کے سبب ہلاک ہونے والی اموات کی تعداد 6لاکھ سے زائد ہے صدر پریس کلب وقار فرید جگنو نے کہا کہ تعلیمی اداروں وپبلک مقامات پر سگریٹ نوشی بالکل ختم ہونی چاہیے اور اس سلسلہ میں طلباء میں اس شعور کو پیدا کرنے کی کاوشیں جاری رکھیں گے سیکرٹری اطلاعات پریس کلب حید علی شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے طلباء اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اپنے اور اپنے ملک کے مستقبل کے تحفظ کے اس مشن میں اپنا کردار اداکریں نوجوان طلباء ہمارا مستقبل ہیں اور ہم اس کو تباہ نہیں ہونے دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں