258

علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔چوہدری شہباز عرشی

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) عرشی میڈیکل سٹور کے چیف ایگزیکٹو چوہدری شہباز عرشی نے یوم اقبال کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا تصور عالمگیر ہے اور انسانیت کے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتا ہے علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے ایک پرامن، اعتدال پسند اور روشن خیال اسلامی معاشرے کا تصور پیش کیا ہے اظہر رمضان نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علامہ اقبال گزشتہ صدی کے سب سے بڑے شاعر، مفکر اور فلسفی تھے۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ ملک کا نظر یہ دیا اور پاکستان انہی کی اس عظیم بصیرت کی علا مت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں