241

نوشہرو فیروز. سی آئی اے کی بڑی کاروائی کراچی سے کوئٹہ جانے والے 10 ویلر ٹرک پر چھاپہ 270 من چھالیہ و گٹکا برآمد

نوشہروفيروز(ملک مشتاق احمد سے ) سی آئی اے کی بڑی کاروائی کراچی سے کوئٹہ جانے والے 10 ویلر ٹرک پر چھاپہ 270 من چھالیہ و گٹکا برآمد. تفصیلات کے مطابق سی آئی اے نوشہروفیروز کے انچارج شھاب الدین کولاچی نے نیشنل ہائی وے پر سنی پیٹرول پمپ کے نزدیک ایک دس ویلر ٹرک نمبر TKB 266 کو روک کر تلاشی لی تو ٹرک میں دو سو پچاس من انڈین چھالیہ اور بیس بوریاں ون ٹو ون پان پراگ برآمد کرکے ملزمان ڈرائیور عبدالعلی شاھ اور شمس اللہ کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان یہ چھالیہ اور پان پراگ گٹکا کراچی سے کوئٹہ لے کر جارہے تھے ایس ایس پی طارق ولایت نے بتایا کہ آئی جی کے احکامات پر منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں بنائی ہیں اور یہ پولیس نے اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور ہمارا یہ آپریشن سماج دشمنوں کیخلاف جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں