257

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا تصور عالمگیر ہے اور انسانیت کے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتا ہے.راؤ رحمان اللہ ایڈووکیٹ

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا تصور عالمگیر ہے اور انسانیت کے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتا ہے ان خیالات کا ممبر پنجاب بار کونسل راؤ رحمان اللہ نے قیص ویژن کے زیر اہتمام شاعر مشرق ڈاکٹر حضرت علامہ اقبال ؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے صدر پریس کلب وقارفرید جگنوسیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ سینئر صحافی چیف ایڈیٹر ماہنامہ بریلینٹ ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے ایک پرامن، اعتدال پسند اور روشن خیال اسلامی معاشرے کا تصور پیش کیا ہے،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے علامہ اقبال کی تعلیمات کو لیکر چلنے کی ضرورت ہے۔سیمینار میں ایسپائر سکول،ایجوکیٹر سکول،سجاد پبلک سکول،گورنمنٹ ہائی سکول جنرل بس اسٹینڈ،گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریا،جی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم 20ایس پی،سمارٹ سکول پرانا تھانہ سمیت مختلف سکولوں کے بچوں نے فن تقریر اورکلام اقبال کے ذریعے علامہ اقبال کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے شرکاء نے بہترین سیمینار کے انعقاد پر قیص ویژن کے ڈائریکٹر راؤ قیصر کو سراہااور مبارکباد پیش کی۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited
چیف ایڈیٹر ماہنامہ بریلینٹ ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی قیس ویژن کے زیر انتظام نجی میرج ہال میں منعقدہ تقریب بسلسلہ اقبال ڈے پھولوں کا گلدستہ وصول کررہے ہیں.چیف ایگزیکٹو قیس ویژن راو قیصر بھی ہمراہ ہیں

ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں