213

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ون ونڈو سسٹم کا آغاز کررہے ہیں.ماریہ محمود ڈی پی او

پاکپتن(وقار فرید جگنو)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ون ونڈو سسٹم کا آغاز کررہے ہیں ، سائلین کو میڈیکل ڈاکٹ کے حصول کیلئے تھانے جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ماریہ محمود نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر امان اللہ خاں بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص لڑائی جھگڑے یا دیگر وجوہات کی بنا پر مضروب ہوتا ہے تو اسے پہلے تھانے کا چکر لگانا پڑتا ہے اس کے بعد دوبارہ ہسپتال آنا پڑتا ہے جس سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑتا ہے اس کے حل کیلئے ہم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک چوکی قائم کریں گے جہاں پولیس کا عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا جو آنے والے سائل کا نقشہ مضروبی بنا کر میڈیکل ڈاکٹ جاری کرے گا ایم ایس ڈاکٹر امان اللہ خان نے کہا کہ ایسا سسٹم پنجاب بھر میں پہلی بار ڈسٹرکٹ پاکپتن میں شروع ہوا ہے اس سے ہسپتال کے اندر ہی ساری سہولت میسر ہونے سے شہریوں کے وقت ضیاع بھی نہیں ہوگا اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں