270

اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہی حقیقی مومن کی پہچان ہے امت میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے.سعید الاسلام اشرفی

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) ہمدرد انجمن سیل گاؤں کے جنرل سیکرٹری دارلکفالت کے مہتمم راؤسعیدلاسلام اشرفی نے کہا ہے کہ رسول اکرم کی زندگی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہی حقیقی مومن کی پہچان ہے امت میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ملک کو خطرہ بیرونی دہشت گردوں سے نہیں اندورنی سازشوں سے ہے انہوں نے کہا ہے کہ علماء اکرام کو نفرتوں کے نہیں محبتوں کے بیج بونے چاہیے. ملکی سالمیت کو خطرہ بیرونی دہشت گردوں سے نہیں اندورنی سازشوں سے ہے. اپنی نسل کو فروغ تعلیم کے ساتھ ادب ولحاظ کی تعلیم کے ساتھ دین اسلام کی تبلیغ ونشرو اشاعت کی بھی اشد ضرورت ہے ساڑھے چودہ سوسال قبل اسلام نے محبت کا جو درس دیا اسی سے اسلام کی شمع روشن ہوئی اسلام تلوار یا نفرت سے نہیں پھیلا انہوں نے کہا کہ تمام عالم اسلام اور مسلمانوں کو ایک امت بن کر رہنا چاہئے نہ کر نفرت میں تقسیم ہو کر اسلام کا شیرازہ بکھیرنا چاہیے دشمنان اسلام سے ملک اور اسلام کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہے مگر اندرونی خطرہ زیادہ خطرناک ہے اس موقع پر انہوں نے ملک پاکستان کے لئے دعائیں کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں