253

علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے غلامی کی نیند میں سوئی قوم کو جگایا.عارف ممتاز بودلہ

پاکپتن(بیورورپورٹ)ریجنل یونین آف جرنلسٹ کے ضلعی صدر میاں عارف ممتاز بودلہ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاانہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے غلامی کی نیند میں سوئی قوم کو جگایا علامہ محمد اقبال کے انقلابی افکار نے مسلمانان برصغیر کو ایک ولولہ تازہ عطا کردیا اور وہ آزادی کے حصول کی خاطر سربکف ہوگئے انہوں نے خطبہ الہٰ آباد میں الگ اسلامی ریاست کا تصور پیش کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پراپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے ہمیں زندگی کی مشکلات کے مقابلے میں پسپائی اختیار کرنے کی بجائے جہدِ مسلسل کا درس دیا، موجودہ حالات سے نبردآزما ہونے کے ضمن میں افکارِ اقبال ہماری موثر رہنمائی کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں