226

ساہیوال. لائسنس برانچ اور امتحانی سنٹرمیں ٹاؤٹ مافیا کے داخلے پر مکمل پابندی ہے. ریاض احمد ڈی ایس پی ٹریفک

ساہیوال( ) ڈی پی اوساہیوال جناب کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی ہدایت پرلائسنس برانچ اور امتحانی سنٹرمیں ٹاؤٹ مافیا کے داخلے پر مکمل پابندی ہے-ڈرائیونگ میں ہرلحاظ سے مہارت رکھنے والا ہی لائسنس حاصل کرسکتاہے- شہریوں کو بلاتفریق میرٹ پر لائسنس جاری کئے جارہے ہیں-ناجائز مطالبات نہ ماننے پرغلط افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی- یہ بات ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے وفود سے ملاقات کے دوران کہی-اس موقع پرانچارج لائسنس برانچ مختاراحمد جوئیہ ‘ریڈرمحسن لودھی اورنورحسن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے- انہوں نے کہا کہ اپنی تعیناتی سے اب تک ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کی بلکہ اپنے ماتحت عملہ کو بھی کرپشن جیسی لعنت سے بچنے کی ہدایت کرتا ہوں- ڈرائیونگ لائسنس کوئی معمولی چیز نہیں، کسی بھی انجان شخص کو لائسنس ٹو کل نہیں دیا جاسکتا- قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افسران بالا کی ہدایات کی روشنی میں ایک مربوط حکمت عملی کے تحت ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے کام کیا جس کے بعد اب کسی بھی جگہ بلاوجہ ٹریفک جام نہیں رہتی۔ ٹریفک کی روانی کومزید بہتروبرقرار رکھنے اور نوپارکنگ ایریاز سے گاڑیوں کو ہٹانے کیلئے خصوصی ٹیم کام کررہی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروانے کیلئے ٹریفک ایجوکیشن وروڈ سیفٹی ونگ ضلع کے مختلف تعلیمی و تربیتی اداروں میں لیکچر فراہم کررہاہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں