243

گوجرانوالہ. پے ڈائمنڈ آن لائن کمپنی نے بھاری رقم لوٹ لی، متاثرین کا احتجاج.

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) پے ڈائمنڈ آن لائن کمپنی نے بھاری رقم لوٹ لی، متاثرین کا احتجاج. تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پے ڈائمنڈ نامی آن لائن کمپنی نے دو سو سے زائد افراد کو انویسٹمنٹ کے نام بھاری رقم اینٹھ لی معلوم ہوا ہے کہ کمپنی باقاعدہ رجسٹرڈ ہے جس نے بیس فیصد تک ماہانہ منافع کا لالچ دے کر بھاری رقوم وصول کیں اور دوماہ تک باقاعدہ منافع ادا کیا لیکن بعد ازاں بیرون ملک فرار ہوگئے. متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پے ڈائمنڈ کے مالکان کی پشت پناہی مسلم لیگ ق کے سابقہ ایم این کررہے ہیں متاثرین نے چیف جسٹس پاکستان سے اس معاملہ کا نوٹس لے کر انصاف دلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں