199

حضور کی آمد سے دنیا سے اندھیرا اور تاریکی ختم ہو گئی اورہر طرف اُجالا ہو گیا.سید محمدعلی رضا

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)میلاد کمیٹی محلہ پیر کوٹ کے زیر اہتمام عید میلادؐ کے موقع پر جلوس نکالا گیا جلوس کی قیادت سرپرست سید طاہر حسین شاہ، صدر سید محمد علی رضا نے کی جلوس پیر کوٹ میلاد پل سے شروع ہوکر مچھلی چوک،پرانی سبزی منڈی،غلہ منڈی،نگینہ چوک،درگار بابا فرید سے ہوتا ہوا واپس میلاد پل پر اختتام پذیر جہاں پر تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس میں مختلف ادبی مقابلہ جات میں حصہ لینے والے بچے اور بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اس کے علاوہ تمام سجاوٹوں میں حصہ لینے والوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ حضور نبی کریم رحمتہ اللعالمین ؐ کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کا خاتمہ اور سکون واطمینان اور بھائی چارے کی فضا ء کو فروغ نصیب ہوا۔حضور کی آمد سے دنیا سے اندھیرا اور تاریکی ختم ہو گئی اورہر طرف اُجالا ہو گیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں