184

مولانا سمیع الحق نہایت قابل احترام شخصیت تھے ان کی شہادت بڑا سانحہ ہے. حافظ غلام قطب الدین

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)جماعت اہلسنت ساہیوال ڈویژن کے آرگنائزر حافظ پیر غلام قطب الدین چشتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ پانی پت شریف نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے پاکستان کے اندر اسلامی تعلیمات کے فروغ اور ان کے نفاذ کے لئے انہوں نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم سازش ہے ہم اپنے اتحاد اور یکجہتی سے دشمن کی اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنائے گی مولاناسمیع الحق پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا سمیع الحق نہایت قابل احترام شخصیت تھے اور ان کی دینی خدمات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے شہادت بڑا سانحہ ہے اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے موجودہ ملکی حالات میں یہ سانحہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ملک ایک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا مولانا سمیع الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انکی شہادت پوری قوم کے لئے عظیم سانحہ ہے ہم اس سانحہ پر سوگوار خادندان کے غم میں برابر کی شریک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں