225

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال گزشتہ صدی کے سب سے بڑے شاعر، مفکر اور فلسفی تھے.

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)تحریک اینٹی کرپشن کے بانی انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے سابق صدر میاں عبدالرحمن وٹونے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا تصور عالمگیر ہے اور انسانیت کے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتا ہے علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے علامہ محمد اقبال نے ہمیں زندگی کی مشکلات کے مقابلے میں پسپائی اختیار کرنے کی بجائے جہدِ مسلسل کا درس دیاعلامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب پاکپتن میں بریلینٹ فورم، انجمن فلاح مریضاں اور ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے ایک پرامن، اعتدال پسند اور روشن خیال اسلامی معاشرے کا تصور پیش کیا ہے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ ملک کا نظر یہ دیا اور پاکستان انہی کی اس عظیم بصیرت کی علا مت ہے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال گزشتہ صدی کے سب سے بڑے شاعر، مفکر اور فلسفی تھے.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں