230

پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوج کے طور پر ہوتا ہے.حکیم لطف اللہ

پاکپتن(وقار فرید جگنوسے)پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوج کے طور پر ہوتا ہے دشمن کو میلی آنکھ دیکھنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑتا ہے پاک فوج واحد ادارہ ہے جسکو اپنی ذمہ داریوں کا پورا احساس ہے اور ایک وقت میں فوج کئی محاذوں پر سینہ سپر ہے اندرونی اور بیرونی سازشوں پر نظر رکھے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے جاری کئے گئے بیان میں کیا انہوں نے کہا کچھ شر پسند اور شدت پسند عناصر ہمارے اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی مزموم حرکت کر رہے ہیں 22 کروڑ عوام پاک فوج عدلیہ اور حکومت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے ہماری تنظیم کی کوشش ہو گی کہ ہم بہت جلد شدت پسندوں کے خاتمہ اور رواداری کی فضاء قائم کرنے کے لئے ایک قومی سطح کے سیمینار کا انعقاد کریں گے اور سر جوڑ کر اس پر غور کریں گے اور غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والے ان شر پسندوں کو بے نقاب کریں اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے کبھی بھی ملک و ملت اور اسلام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ملک و وطن پاک فوج اور ادارے ہیں تو ہم ہیں حضور نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ ہمارے ایمان کا حصّہ ہے اور ہماری جانیں ان پر قربان ہیں۔با شعور عوام کسی کے بہکاوے میں نہ آئے سچ اور جھوٹ کو جانچنے کی صلاحیت بھی اپنے اندر پیدا کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں