216

تمباکو نوشی اور نشہ جیسی عفریت کے خاتمہ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا. چوہدری ریاست علی

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)تمباکو نوشی اور نشہ جیسی عفریت کے خاتمہ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار چوہدری ریاست علی سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ملکہ ہانس نے انجمن فلاح مریضاں اور ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام سکول میں منعقدہ سیمینار بعنوان نشہ کی لت نوجوان نسل کی تباہی کاسبب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا حکیم لطف اللہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن نے کہا کہ تمباکو نوشی تمام نشوں کی ماں ہے اس لیے ہمیں نشہ کہ لت کو روکنے کے لیے اس کے فروغ پر قابو پانا ہوگا ڈاکٹر شاہر مرتضیٰ چشتی نے کہا کہ صرف سیکنڈ ہینڈ تمباکو نوشی کے سبب دنیا میں سالانہ 6لاکھ سے زائد اموات ہورہی ہیں. چوہدری شاہد اقبال وائس پرنسپل نے کہا کہ تعلیمی اداروں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی بالکل ختم ہونی چاہیے اس سلسلہ میں طلباء میں اس شعور کو پیدا کرنے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں. وقار فرید جگنو صدر پریس کلب پاکپتن نے خطاب میں طلباء اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اپنے اور اپنے ملک کے مستقبل کے اس مشن میں اپنا کردار اداکریں نوجوان طلباء ہمارا مستقبل ہیں اور ہم اس کو تباہ نہیں ہونے دیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں