265

پرنسپل پروفیسرنورالحق کی کالج کیلئے گراں قدرخدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا۔پروفیسر عمران جعفر کمیانہ سابق ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ساہیوال کے پرنسپل پروفیسرنورالحق اپنی مدمت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں- ان کے اعزاز میں کالج میں ایک پروقارالوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں نئے پرنسپل اسد وحید چیمہ، سابق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب پروفیسرعمران جعفرکمیانہ، صدرشعبہ فزکس پروفیسراللہ دتہ، شعبہ اردوسیپروفیسرافتخارشفیع، شعبہ کیمسٹری سے پروفیسرشبنم حمید، پروفیسرسید محمد اجمل علی اورپروفیسررزاق احمد، شعبہ انگریزی سے پروفیسرعلی رضا، پروفیسرمحمدافضال علوی، پروفیسرمحمدارشداورپروفیسرطاہرالسلام، صدرشعبہ کمپیوٹرسائنس نذیر احمد سمیت کالج سٹاف نے شرکت کی- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج پرنسپل پروفیسر اسدوحیدچیمہ نے کہاکہ ریٹائرمنٹ ملازمت کاحصہ ہے- سابق ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن پروفیسر عمران جعفرکمیانہ نے کہاکہ سابق پرنسپل پروفیسرنورالحق کی کالج کیلئے گراں قدرخدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا۔پروفیسر نورالحق نے کالج ہذاکی تعمیروترقی کیلئے دن رات کام کیا- ان کے دورمیں ریکارڈ ترقی ہوئی اورآج کالج کے طلبہ ایک شفیق اورمہربان استادسے محروم ہوگئے ہیں-اس موقع پرپرنسپل اسد وحید چیمہ اورپروفیسرعمران جعفرکمیانہ نے سابق پرنسپل پروفیسر نورالحق کو یادگاری شیلڈبھی پیش کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں