288

محراب پور. نوسربازکو شہریوں نے پکڑکر پولیس کے حوالے. پولیس نے غلط مقدمہ درج کردیا.

نوشہرو فیروز (ملک مشتاق احمد سے) محراب پورکے شہریوں نےنوسربازاوردھوکہ دہی کےذریعہ موٹرسائکلیں، موبائل، نقدی اور سونے کے زیورات ہتھیاکربھاگنےوالےبین الاضلاعی گروہ کےرکن جاویدعلی ولدمحمدرمضان کھوڑوکوواردات کرکےموٹرسائیکل اور موبائل لی کرفرارھوتے ھوئےپکڑکرپولیس کےحوالےکردیا. اطلاعات کے مطابق ایس ایچ اومحراب پورمحمد شریف مہر نے مطعلقہ دفعات لگانے کی بجائے خانہ پری کرتےھوئے ناجائزاسلحہ رکھنےکامبینہ طورپر مقدمہ درج کرکےاپنی جان چھڑالی. تفصیلات کےمطابق کل محراب پورشہرکےوارڈنمبر12میں مذکورہ نوسربازاورمعروف ٹھگ گروہ کےبین الاضلاعی رکن نےشہری وحیدمنگنھارکو نوکری دینےکالالچ دیکراسےشیشےمیں اتارااورگھرسےلیکربازارمیں آگیا اور خود کو سندھ سیکریٹریٹ کاملازم ظاھرکرکے اسکول میں نوکری دلانےکےبہانے پہلےتو موبائل ہتھیایا اوراس کےبعد موٹرسائیکل لیکربھاگ نکلا شہریوں نےشورسن کر اس کاپیچھاکیااورا سےرنگے ہاتھوں پکڑکرپولیس کےحوالےکردیا، لیکن ایس ایچ اومحرابپورمحمدشریف مہر نےکاغذی کارروائی اورخانہ پری کرتےھوئے ناخائزاسلحہ رکھنےکامقدمہ درج کرکےاپنی جان چھڑاناموزوں ترین عمل تصورکیا اس سلسلہ میں مزیدمعلوم ھواھےکہ مذکورہ نوسربازن ے دیدارعلی ولدسدھوروخان لنڈسے بھی اسی نوعیت کی واردات رواں سال 07جولائ کو کی تھی جب کہ محمد بلال ولد محمدصدیق مغل کےساتھ بھی گزشتہ سال 18ستمبرکوواردات کرچکاھے اوردونوں متاثرین نےاس نوسربازکوشناخت بھی کرلیاھے. جب کہ اس کے علاوہ مذکورہ نوسرباز سونےکاہَارہتھیانےسمیت متعددوارداتوں میں ملوث بتایاجاتاھے لیکن محراب پور پولیس نےساری تفتیش کےراستےھی بندکردئیےھیں جس کےبعدمتاثرین کی دادرسی کےامکانات فی الحال معدوم ھوتےنظرآرھےھیں تاهم متاثرین نےایس ایس پی نوشہروفیروزسےرابطہ کرنے کابھی عندیہ دیاھے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں