266

ساہیوال پولیس کی پھرتیاں. سینیئر صحافی راغب علی سید(مرحوم) کے بیٹے سید وجاہت علی شاہ کو تحریک لبیک کا کارکن بنا کر گھر سے اٹھا لائے

ساہیوال(نیوز رپورٹ حارث شاہ گیلانی) تھانہ فتح شیر ساہیوال کے ایس ایچ او عابد حسین بھلہ کی پھرتیاں سینیئر صحافی راغب علی سید(مرحوم) کے بیٹے سید وجاہت علی شاہ کو تحریک لبیک کا کارکن بنا کر گھر سے اٹھا لائے سید وجاہت علی شاہ خود بھی شعبہ صحافت سے منسلک ہیں ان کے تعارف کروانے پر بھی ان سے کوئی رعایت نہی کی گئی اور انہوں نے پولیس کو بتایا کے ان کا اس جماعت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے عابد حسین بھلہ ایس ایچ او تھانہ فتح شیر نے ان کو راتوں رات جیل بھیج دیا جب کہ پولیس نے ایک چیئرمین صاحب کے کہنے پر نامی گرامی آدمی جس کو اسی سلسلے میں گرفتار کر کے لایا گیا تھا چھوڑ دیا وجاہت علی شاہ کی گرفتاری پر ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ اور دیگر صحافیوں نے شدید الفاظ میں احتجاج کیا اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا اور کہا وجاہت علی شاہ کو جلد سے جلد رہا کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں