333

کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں.میاں عبدالرحمن وٹو

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں پاکپتن میں نئی غلہ منڈی کا فوری اجراء کیا جائے حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کرے ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے جنرل سیکرٹری تحریک اینٹی کرپشن کے بانی اور انجمن آڑھیاں کے سابق صدر میاں عبدالرحمن وٹو نے کسانوں کے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع کسانوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں کسانوں کا مطالبہ رہا کہ انڈیا سے تجارت بند کی جائے اور کسانوں کو کھادوں زرعی اجناس پر سبسڈی دے کر ریلیف فراہم کیا جائے اب ملک میں تبدیلی آنے کے باوجود نئے پاکستان کا کسان اسی زبوں حالی میں مبتلا ہے اور ملکی معیشت تباہی کے پرانے راستے پر ہی گامزن ہے پاکپتن کی غلہ منڈی مناسب جگہ پر نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کی غلہ منڈی تک رسائی ناممکن ہوچکی ہے کسان اپنی اجناس کو لیکر گھنٹوں ٹریفک جام میں ذلیل ہوتے ہیں اور پھر منڈی میں جگہ ہونے کی وجہ سے چوکوں چوراہوں پر رکھ کر اجناس فروخت کرنی پڑتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کرے ہماری اجناس کی خریدو فروخت کیلئے کسی کھلی جگہ پر نئی غلہ منڈی بنائی جائے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پاکستان کسان اتحاد ڈی سی آفس کا گھیراؤ کرکے احتجاجی دھرنا دے گا۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں