235

روڑ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مربوط اور ترجیحی بنیادوں پر کام نہ کیا گیا تو آنے والے چند سالوں میں پنجاب کا ہر گھر روڑٹریفک ایکسیڈنٹ سے متاثر ہو سکتا ہے. ڈاکٹر احتشام مظہر

پاکپتن (بیورورپورٹ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ضلع پاکپتن میں روڈ ٹریفک حادثات کے لاکھوں متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کے عزیز و اقارب ریسکیو1122اور سول سوسائٹی سے کثیر افراد نے سٹرکوں کو محفوظ بنانے کے عزم کے ساتھ منایاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 پاکپتن ڈاکٹر احتشام مظہر نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جوحادثات میں بروقت مدد فراہم کرتے ہیں جن میں خاص طور پر ریسکیورز پولیس اور میڈیکل سے وابستہ لوگ شامل ہیں اس سلسلے میں روڈز کو سفر کے لیے محفو ظ بنانے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 پاکپتن آفس سے اولڈ کیٹل منڈی تک واک کا اہتمام کیا گیاجس میں ریسکیو 1122 سٹاف ریسکیو آفیسرز اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈاکٹر احتشام مظہر نے کہا کہ اگر آنے والے وقتوں میں روڑ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مربوط اور ترجیحی بنیادوں پر کام نہ کیا گیا تو آنے والے چند سالوں میں پنجاب کا ہر گھر روڑٹریفک ایکسیڈنٹ سے متاثر ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اب یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں