228

جدیدعلوم اور شعبہ طب میں ہونے والی ترقیوں سے استفادہ حاصل کرکے ہم دکھی انسانیت کی بہتر خدمت کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔حکیم عبدالمجید شامی

پاکپتن(حکیم خرم شہزاد سے)جدیدعلوم اور شعبہ طب میں ہونے والی ترقیوں سے استفادہ حاصل کرکے اور نالج شیئرنگ کے ذریعے ہم دکھی انسانیت کی بہتر خدمت کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس ضلع پاکپتن کے صدر حکیم عبدالمجید شامی نے مشاورتی اجلاس ونالج شیئر نگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مذید کہاکہ ہم علاج معالجہ میں آنے والی مشکلات کا حل باہمی مشاورت اورایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کر نکال سکتے ہیں۔سرپرست حکیم لطف اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد ، بھائی چارہ کے ذریعے خود کو مضبوط کریں اور اس اتحاد وتعاون کی طاقت کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کریں تاکہ دنیا وآخرت میں کامیابی ہمارے قدم چومے، ہومیوڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے کہا کہ علم کا حصول اور اس میں مسلسل اضافہ ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کی بنا پر ہم اپنے مقاصد خدمت انسانیت کو حاصل کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں حکیم خرم شہزاد، حکیم محمد اسلم ، حکیم نذیر احمد قادری، حکیم حافظ بشیر احمد کے علاوہ ضلع بھر سے حکماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کو ماہانہ بنیادوں پر مسلسل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں