248

رسول اکرم کی زندگی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہی حقیقی مومن کی پہچان ہے. چوہدری کرم علی کیفی

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) چودہ سوسال قبل اسلام نے محبت کا جو درس دیا اسی سے اسلام کی شمع روشن ہوئی رسول اکرم کی زندگی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہی حقیقی مومن کی پہچان ہے ان خیالات کا اظہار فریدی ادبی سوسائٹی کے صدر نوائے کرم نعت کونسل کے چیئرمین معروف شاعر چوہدری کرم علی کیفی نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ امت میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ملک کو خطرہ بیرونی دہشت گردوں سے نہیں اندورنی سازشوں سے ہے انہوں نے کہا ہے کہ علماء اکرام کو نفرتوں کے نہیں محبتوں کے بیج بونے چاہیے ملکی سالمیت کو خطرہ بیرونی دہشت گردوں سے نہیں اندورنی سازشوں سے ہے انہی نسل کو فروغ تعلیم کے ساتھ ادب ولحاظ کی تعلیم کے ساتھ دین اسلام کی تبلیغ نشرو اشاعت کی بھی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وہ 9مجموعوں کے مصنف ہیں جن میں بک ء نور، منٹھار نبی، عکسء جمال مصطفی، مدنی ماہی، مناقب بابا فرید،دود دیار دل، پگ پنجابی، چانن ای چانن شامل ہیں ان میں5مجموعہ نعت شریف پر مشتمل ہیں.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں