357

ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے تمام دنیاوی معاملات میں حضورﷺ کی اتباع کو یقینی بنائیں. سعید انور

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین اور معروف عالم دین سعید انور نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی نجات اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے اور اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی میں ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے تمام دنیاوی معاملات میں حضورﷺ کی اتباع کو یقینی بنائیں۔ نوجوان نسل کو دینی و دنیاوی کامیابیوں کے لئے اپنی زندگیوں میں سچ بولنے، محنت کرنے اور صراط مستقیم پر چلنے کو معمو ل بنانا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات کپس اکیڈمی میں اساتذہ اور طلبا و طالبات سے اپنے بیان میں کہی، تقریب میں کیمپس مینجر ابرار نواز اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افتخار شفیع بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے موجودہ مخدوش حالات کی بڑی وجہ اسلام کے زریں اصولوں سے دوری ہے اور ہم نے اپنی زندگیوں کو غیر کے رسم و رواج کے تابع کر لیا ہے جو ہماری مذہبی ،تہذیبی اور ثقافتی روایات کو بھی خراب کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبلیغ صرف علماء کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ خود بھی اتباع رسول ﷺ کے مطابق زندگی بسر کرے اور اپنے والدین، بہن بھائیوں، عزیز رشتے داروں اور احباب کو بھی اس کی تلقین کرے۔ سعید انور نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کریں تا کہ انہیں اچھے برے کی خود پہچان ہو سکے اور وہ اپنے مذہبی معاملات میں دوسروں کے محتاج بھی نہ رہیں۔ اس سے پہلے کیمپس آمد پر مینجر کیمپس ابرار نواز نے ان کا خیر مقدم کیا اور اپنی فکلیٹی سے ان کا تعارف کرایا۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں