219

ٹریلر کے نیچے آکر تین نو عمر نوجوان موٹرسائیکل سوار خوفناک حادثے میں موقع پر جان بحق

نوشہروفیروز (ملک مشتاق احمد سے )قومی شاہراہ پر ہنگورجہ کے قریب ٹریلر کے نیچے آکر تین نو عمر نوجوان موٹرسائیکل سوار خوفناک حادثے میں موقع پر جان بحق ٹرالر ڈرائیور گرفتار۔تفصیلات کے مطابق خانواھن کے گاوں جمن کلہوڑو سے تعلق رکھنے والے تین نوعمر 14 سالہ منٹھار کہوڑو 12 سالہ اصغر کلہوڑو اور 13 سالہ شعبان کلہوڑو جو آپس میں کزن تھےاوراپنے رشتہ دار کی شادی میں گاوں جمن کلہوڑو خانواھن سے موٹرسائیکل پر ہنگورجہ جارہے تھے کہ ہنگورجہ کے نزدیک گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب نیشنل ہائی وے پر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے خوفناک تصادم کے نتیجہ میں تینوں نوجوان موقع پر ہی جابحق ہوگئے. حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثہ اتنا خوفناک اور شدید تھا کہ ایک نوجوان کا سر تن سے جدا ہوگیا. ہنگورجہ پولیس نے فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثہ کے حوالے کردی گئیں، ٹرالر ڈرائیور وسیم الطاف نے ٹرالر سمیت فرار ہونے کی کوشش کی جسے ٹرالر سیمت رسول آباد سے گرفتار کرلیا گیا اور ٹرالر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا دوسری طرف تینوں نوعمر جوانوں کی لاشیں گاوں میں پہنچنےپر گاوں میں کہرام مچ گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں