265

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں اتحاد امت پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے. پیر شاہ مقیم

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) رسول اکرم کی زندگی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہی حقیقی مومن کی پہچان ہے امت میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ملک کو خطرہ بیرونی دہشت گردوں سے نہیں اندورنی سازشوں سے ہے ان خیالات کا اظہار بٹینگا شریف کے سجادہ نشین پیر شاہ مقیم نے جشن آمد رسول (ربیع الاول)کے موقع پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ علماء اکرام کو نفرتوں کے نہیں محبتوں کے بیج بونے چاہیے ملکی سالمیت کو خطرہ بیرونی دہشت گردوں سے نہیں اندورنی سازشوں سے ہے انہی نسل کو فروغ تعلیم کے ساتھ ادب ولحاظ کی تعلیم کے ساتھ دین اسلام کی تبلیغ نشرو اشاعت کی بھی اشد ضرورت ہے ساڈھے چودہ سوسال قبل اسلام نے محبت کا جو درس دیا اسی سے اسلام کی شمع روشن ہوئی اسلام تلوار یا نفرت سے نہیں پھیلا انہوں نے کہا کہ تمام عالم اسلام اور مسلمانوں کو ایک امت بن کر رہنا چاہئے نہ کر نفرت میں تقسیم ہو کر اسلام شیرازہ بکھیرنا چاہیے دشمنان اسلام سے ملک اور اسلام کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہے مگر اندرونی خطرہ زیادہ خطرناک ہے اس موقع پر انہوں نے ملک پاکستان کے لئے دعائیں کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں