205

علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے.سردار ادریس ڈوگر

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) بھٹہ یونین کے صدر سردار ادریس ڈوگر ایڈوکیٹ نے یوم اقبال کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا تصور عالمگیر ہے اور انسانیت کے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتا ہے علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے ایک پرامن، اعتدال پسند اور روشن خیال اسلامی معاشرے کا تصور پیش کیا ہے بھٹہ یونین کے صدر سردار ادریس ڈوگر ایڈوکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علامہ اقبال گزشتہ صدی کے سب سے بڑے شاعر، مفکر اور فلسفی تھے۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ ملک کا نظر یہ دیا اور پاکستان انہی کی اس عظیم بصیرت کی علا مت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں