217

نشہ کا عادی فرد قابل نفرت نہیں بلکہ قابل رحم ہے. عبدالمجید خان بلوچ

پاکپتن ( وقار فرید جگنو) نشہ کا عادی فرد قابل نفرت نہیں بلکہ قابل رحم ہے ان خیالات کا اظہارعبدالمجید خان بلوچ سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول پاکپتن نے نشہ کی روک تھام کے حوالہ سے انجمن فلاح مریضاں و ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حکیم لطف اللہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن اپنے خطاب میں کہاکہنشہ دین اسلام میں حرام ہے کیونکہ یہ انسانیت کی تباہی کاسبب ہے ، انہوں نے مذید کہا کہ تمباکو نوشی تمام نشوں کی ماں ہے اس لیے ہمیں نشہ کہ لت کو روکنے کے لیے اس کے فروغ پر قابو پانا ہوگا۔جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے کہا کہ دنیا میں ہر 6سیکنڈ بعد ایک موت کا سبب تمباکو نوشی ہے اورسالانہ 60لاکھ اموات تمباکونوشی سے ہورہی ہیں جن میں سے صرف سینکڈ ہینڈ تمباکو نوشی کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6لاکھ سے زائد ہے۔ صدر پریس کلب وقار فرید جگنو نے کہا کہ تعلیمی اداروں وپبلک مقامات پر سگریٹ نوشی بالکل ختم ہونی چاہیئے اور اس سلسلہ میں طلباء میں اس شعور کو پیدا کرنے کی کاوشیں جاری رکھیں گے نشہ کا کاروبار کرنے والے ناسوروں کوکیفر کردار تک پہنچانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں