266

اسلام رواداری اور برداشت کا سب سے بڑا علمبردار ہے.سیرت کانفرنس سے مقررین کا خطاب

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)دوسروں کے نظریات اور حقوق دینے اور ان کو عزت دینے کی برداشت پیدا کریں تو دوسرے بھی ہمیں عزت دیں اور ہمارے حقوق ہمیں دیں گے اسلام رواداری اور برداشت کا سب سے بڑا علمبردار ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالرز مولانا سردار علی سردار وصدر اتحاد بین المسلمین مفتی محمد زاہد اسدی نے ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن ، انجمن فلاح مریضاں، پریس کلب پاکپتن ، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن وبریلینٹ فورم کے زیر انتظام حکیم لطف اللہ کی رہائش گاہ پر سیرت النبی کانفرس ( رواداری و عدم) برداشت میں خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس میں تمام مسالک ، ومختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ راہنماؤں نے شرکت کی حکیم لطف سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمیں آنحضورﷺ کی زندگی کے تمام پہلوؤں بالخصوص رواداری وبرداشت اور رحمت اللعالمین پر غور کرنا ہوگا انکی زندگی کے ہر پہلو سے سبق وراہنمائی حاصل کرکے ہی ہم معاشرہ کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں نے کہا کہ اسلام ہی وہ مذہب ہے جو تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے اور اسی کے سایہ میں تمام مذاہب محفوظ ہوسکتے ہیں وقار فرید جگنو صدر پریس کلب پاکپتن نے کہا کہ روادرای کے فروغ اور عدم برداشت کے خاتمہ سے ہی پاکستان ترقی کی مناذل طے کرسکتا ہے سیمینار سے میاں عبدالرحمن وٹو صدر تحریک اینٹی کرپشن، ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے راہنما جمشید کمبوہ،رانا اورنگ زیب، مستنصر کامران بلوچ، حکیم عبدالمجید شامی، قاری ساجد، مفتی شاہد ودیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس کے رواداری کے فروغ پر زور دیا ادب قبیلہ کی طرف سے مشاعرہ کے سیشن میں بہترین کلام پیش کیا گیا جس میں حضور ﷺ کی شان بیان کی گئی اور ان کے پیغام رواداری کو واضع کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں