234

پاکپتن. بھتہ نہ دینے کے تنازعہ پر مسلح ملزمان نے بس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی.

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) مبینہ طور پربھتہ نہ دینے کے تنازعہ پر مسلح ملزمان نے بس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں. تفصیلات کے مطابق جمال چوک میں قصور جانے والی بس کو بھتہ نہ دینے پر مسلح ملزمان نے مبینہ طور پر بس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی بس سے مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں آ گ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا. واضع رہے کہ بھتہ کے معاملہ پر کافی عرصہ سے بس مالکان اور ملزمان میں تنازعہ چل رہا تھا. بس مالک قیصر بھٹی نے بسوں سے 200 روپے فی بس بھتہ خوری کے خلاف پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو درخواستیں دے رکھی تھیں کہ بھتہ خوروں کو جمال چوک میں ٹائم کے عوض 2 سو روپے فی منٹ بھتہ طلب کر رہے ہیں جس کے باوجو پولیس بس مالک کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی. بس مالک نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں