248

پاکپتن. چار رکنی جعلی پولیس اہلکاروں کا گروہ گرفتار. بااثر افراد نے پولیس سے رابطے شروع کردیئے.

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) پولیس وردیوں میں ملبوس چار مسلح ڈاکووں نے درجنوں گاڑیوں اور شہریوں کو روک لیا،پٹرولنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تعاقب کر کے مزاحمت کے بعد چار رکنی جعلی پولیس اہلکاروں کا گروہ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے پیر غنی روڑ پر مبینہ طور پر پولیس وردیوں میں ملبوس چار ڈاکو ناکہ لگا کر درجنوں گاڑیوں اور شہریوں کو روک رہے تھے۔واقع کی اطلاع ملنے پر فرید کوٹ پٹرولنگ چوکی کے انچارج اے ایس آئی نوید، انچاج چوکی حامد ریاض وٹو، چوکی فرید کوٹ کے ایے ایس آئی افتخار پموقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے مزاحمت شروع کر دی اور چھپ گئے، جس پرچوکی فرید کوٹ پولیس اور پٹرولنگ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے چاروں جعلی پولیس اہلکاروں کا گروہ گرفتار کر لیا۔ملزمان کے مطابق وہ عرصہ تین سال سے جن علاقوں میں پولیس کمزور ہوتی تھی وہ وہاں پر پولیس اہلکار بن کر وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس کو 37 ایس پی روڑ پر پولیس وردیاں پہن کر وارداتیں کرنے والے گروہ کی تلاش تھی۔پولیس نے جعلی پولیس اہلکاروں کو تھانہ صدر پویس کے حوالے کردیا جنہیں پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ملزمان کا اوکاڑہ کے علاقوں سے تعلق ہے۔ذرائع کے مطابق با اثر افراد نے ملزمان کی بازیابی کیلیے پولیس سے رابطے شروع کر دیئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں