244

پاکپتن میں جشن عید میلاد النبی شایان شان اور بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) پاکپتن میں جشن عید میلاد النبی شایان شان اور بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا، جشن عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر حافظ غلام قطب الدین چشتی، ولی عہد سجادہ نشین درگاہ بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ ودیگر قائدین کی قیادت میں غلہ منڈی سے شروع ہوکر کالج روڈ، نگینہ چوک، ٹاؤن ہال، درگاہ بابا فرید، مچھلی چوک سے ہوتا ہوا غلہ منڈی میں مرکزی میلاد کمیٹی کے پنڈال میں اختتام پذیر ہوا. جلوس میں ہزاروں عاشقان مصطفٰیؐ نے شرکت کی. جلوس کے اختتام پر مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے محکمہ صحت میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انچارج ڈسٹرکٹ ٹی بی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام عباس صابر کو اعزازی شیلڈ اور مختلف مذہبی مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازہ گیا۔ جلوس کی ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں. پولیس کے چا ک چوبند دستے جلوس کے راستوں پر تعینات تھے جو شرکاء کی مکمل چیکنگ کے بعد جلوس میں داخل ہونے دے رہے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں