195

دنیا کو آج علم کی روشنی اور سائنسی تحقیقات کے ذریعے مختلف ایجادات بھی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت سے ملی ہیں. مفتی محمد زاہد اسدی

پاکپتن(وقار فریدجگنو سے)اتحاد بین المسلمین کے ضلعی صدر و صدر اسدیہ فاؤ نڈیشن مفتی ذاہد اسدی نے کہا ہے کہ کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضورؐ کی تشریف آوری ہے جو دنیا کیلئے ہدایت امن اور محبت کا پیغام ہے. 12 ربیع الاوّل کا دن سارے عالم انسانیت کے لئے خوشی اور امن کا پیغام ہے حضور نبی کریم رحمتہ اللعالمین ؐ کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کا خاتمہ سکون اطمینان اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ نصیب ہوا، حضور کی آمد سے دنیا سے اندھیرا اور تاریکی ختم ہو گئی ہر طرف اُجالا ہو گیا پسماندہ اور معاشرے کے ستائے ہوئے افرادکو پُرسکون زندگی گزارنے کا موقع ملامیلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منانا نبی کریمﷺ سے اظہار محبت کا عظیم ذریعہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جہالت سے بھری دنیا میں جدید علم اور سائنسی تحقیقات کا دروازہ کھولا لہذا یہ بات قطعی ہے کہ آج انسانیت سائنسی ترقی کے جس مقام پر پہنچی ہے اُس کا دروازہ کھولنے والے تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں گویا دنیا کو آج علم کی روشنی اور سائنسی تحقیقات کے ذریعے مختلف ایجادات بھی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت سے ملی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں