294

ٹریفک ڈرائیونگ سکول سے تربیت پانے والے ڈرائیورز عملی طور پر بہتر ثابت ہو نگے۔ریاض احمد ڈی ایس پی ٹریفک

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کہاہے کہ ٹریفک ڈرائیونگ سکول سے تربیت پانے والے ڈرائیورز عملی طور پر بہتر ثابت ہو نگے۔انہوں نے یہ بات ساہیوال ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول سے تربیت پانیوالے امیدواروں کا امتحان لیتے ہوئے کہی جس میں 30امیدواروں نے حصہ لیاامتحان میں 28پاس ہوئے جبکہ2امیدوارغیر حاضر رہے۔انچارج ڈرائیونگ سکول محمد ارشد رامے بھی اس موقع پر موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ریٹائرڈ)محمد علی ضیاء صاحب کی ہدایت پر پولیس لائن ساہیوال میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں دوشفٹوں میں شہریوں کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔پولیس ڈرائیونگ سکول بہترین ڈرائیونگ تربیت فراہم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا جس کی وجہ یہ ہے کہ اسے نہ صرف پولیس پروفیشنل انسٹرکٹرز چلا رہے ہیں بلکہ اسے ایسے انچارج کی بھی خدمات حاصل ہیں جو کہ خود قانون سے پوری طرح آگاہی رکھتے ہیں اور ڈرائیورز کو دوران تربیت ڈرائیونگ کے قوانین سے بھی مکمل آگاہی فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گاڑی چلاتے وقت اپنی اوردوسروں کی زندگی کا خیال رکھیں۔دوران ڈرائیونگ کارسوار سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اورگاڑی آہستہ چلائیں تیزرفتاری موت کی سواری ہے۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کااستعمال یقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ پیدل سفرکرنے والے فٹ پاتھ جبکہ سڑک پارکرنے کیلئے زبیراکراسنگ استعمال کریں۔اس موقع پر امیدواروں نے نتیجہ خیز تربیت ومعلومات فراہم کرنے پرٹریفک پولیس کا شکریہ اداکیااوریقین دلایا کہ ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے وہ اپنا بھرپورکرداراداکریں گے۔آخر پر ٹریفک پولیس کی طرف سے امیدواروں میں روڈ سیفٹی وٹریفک قوانین آگاہی کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں