245

محراب پور پولیس کا آکڑے پرچی جوے اور گٹکے کے شک میں دوکان اور گھر پر چھاپہ کچھ برآمدنہ ہوا ،مظاہرین کا روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف احتجاج

نوشہرو فیروز (ملک مشتاق احمد سے)محراب پور پولیس کا آکڑے، پرچی جوئے اور گٹکے کے شک میں دکان پر چھاپہ کچھ برآمدنہ ہوا، مظاہرین کا روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف احتجاج. تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نوشہروفیروزطارق ولایت کے دورے کے کچھ دیربعدمحراب پور پولیس نے کسی قانونی جوازکے بغیرنجی اخبارکے صحافی کوبھتہ نہ دینے کی پاداش میں ملک انورکنول اوردانش ملک کے گھرپردھاوابول دیااورگھرپرفائرنگ بھی کی جس پرمشتعل لوگوں نے پولیس کیخلاف احتجاجی جلوس نکالااورلودھی چوک کو بندکردیا کچھ دیربعد ایس ایچ اومحراب پور شریف مہرنے خود آکرروڈ کھلوایااورکل انکوائری کے بعدانصاف کی فراھمی کی یقین دھانی بھی کروائی، جس کے بعدمشتعل مظاھرین منتشرھوگئے. اس سلسلہ میں معلوم ھواھے کہ مذکورہ شہری سے زردصحافت کےعلمبردارصحافی کا آکڑا پرچی چلواکردینے کے نام پر ہر پندھروی کو 2 ہزار روپیہ لیتارہا ہے گزشتہ ماہ سے مذکورہ انورملک نے آکڑاپرچی کاکاروباربندکردیاتھا جس کے بعدسے لے کر تاحال مبینہ طورپر1ماہ کے دوران مذکورہ صحافی نے دوسری بارپولیس کاچھاپہ ڈلوایاہے. لیکن افسوسناک امریہ ھے کہ جب تک پولیس اورصحافی کوبھتہ دیکریہ گھناوناکاروبارجاری تھااس وقت تک کوئی چھاپہ بھی نہیں ماراگیا جس سے پولیس اورصحافی کی. ملی بھگت واضح طورپرعیاں ھوجاتی ہے. مظاہرین نے منتشر ہونے سے پہلے صحافیوں کو بتایاکہ کل اگرایس ایچ اونے اپناوعدہ پورانہ کیاتو تھانہ کے سامنے دھرنادیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں