269

تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح . شہر کے مسائل کے حل کی لیے تاجروں کا تعاون ضروری ہے. احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل کے حل کی لیے تاجروں کا تعاون ضروری ہے، پاکپتن کے مسائل کو حل کرنے کیلیے تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلیں گے، ناجائز تجاوزات شہر پر ایک بد نما داغ ہے جس کو صاف کریں گے، تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیئرمین مرکزی انجمن تاجران رانا محمد رمضان، جنرل سیکرٹری شیخ محمد نعیم، نائب صدر حاجی کاشف حسین، شوکت وٹو، جناح گروپ آف لائرز کے چیئرمین اویس عدیل بلوچ ایڈووکیٹ، چیئرمین پریس کلب پاکپتن پیر امداد حسین، صدر وقار فرید جگنو، جنرل سیکرٹری غلام فرید الدین چشتی، ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی بھی موجود تھے۔احمد کمال مان نے کہا کہ پاکپتن کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کریں گے، ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے شہر کی فلاح کیلئے تاجروں کے مطالبات کو بھی تسلیم کیا۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں