238

اپنے ملک کو عظیم بنانے کا عزم رکھنے والی قوموں نے دنیا میں ترقی کی ہے.عارف انور بلوچ کمشنر ساہیوال

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کے اساتذہ اور طلبا وطالبات نے دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں 40لاکھ روپے کی خطیر رقم جمع کروائی ہے جو ساہیوال ڈویژن میں کسی بھی ایک تعلیمی ادارے کا سب سے زیادہ عطیہ ہے ۔رقم کاچیک کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی نے یوم تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب میں ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیئر مین اور کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ کو پیش کیا ۔کمشنر نے خطیر رقم عطیہ کرنے پر کالج کے اساتذہ، والدین اور طلبا وطالبات کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور کہا کہ اپنے ملک کو عظیم بنانے کا عزم رکھنے والی قوموں نے دنیا میں ترقی کی ہے اور بحیثیت قوم ہمیں بھی اپنے ملک کے مسائل حل کرنے میں انفرادی او راجتماعی کوششیں جاری رکھنی چاہیے۔ پرنسپل نے بتایا کہ کالج کے اساتذہ نے ڈیم فنڈ میں 22لاکھ روپے جبکہ طلبا وطالبات نے 17لاکھ روپے اور معروف سماجی شخصیت کالج کے بورڈ آف گورنرز کے رکن چوہدری سلطان محمود نے ایک لاکھ روپے جمع کروائیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں