267

نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت ملک کے تابناک مستقبل کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔عارف انور بلوچ کمشنر ساہیوال

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت ملک کے تابناک مستقبل کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ جس میں اساتذہ اور والدین کا کرداریکساں اہمیت کا حامل ہے ،اعلی معیار کے تعلیمی ادارے پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں اور حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ معیاری تعلیم کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور ایسے تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کریں جہاں نوجوان نسل کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ۔انہو ں نے یہ بات ڈویژنل پبلک سکو ل اینڈ کالج ساہیوال کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں پرنسپل بریگیڈیئر (ر)سید انوارالحسن کرمانی ،اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں مریم زاہد ،محمد لال حسن ،سجامختار ،ارفہ طاہر ،آئزہ حسن ،سید آمنہ مناہل بخاری ،فزا نعیم اور منہال چوہدری کو انٹر میڈیٹ امتحانات میں بہترین کارکردگی پر میڈلز سے نواز ا گیا ۔کمشنرنے کہا کہ حکومت اور معاشرے کو سب سے زیادہ توجہ تعلیم کے فروغ پر مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ تعلیم یافتہ اقوام ہی مستقبل کے چیلنجز کا خوش اسلوبی سے مقابلہ کر سکتی ہیں ۔انہوں نے ڈی پی ایس کی شاندار تعلیمی کامیابیوں پر پرنسپل اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور اسے دوسرے تعلیمی ادار وں کے لئے مشعل راہ قرار دیا ۔انہوں نے سٹوڈنٹس پر زور دیا کہ وہ وقتی ناکامیوں سے نہ گھبرائیں بلکہ جہد مسلسل کو شعار بنائیں تا کہ انہیں محنت کا پھل ملے اور وہ مختلف شعبوں میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔اس سے پہلے پرنسپل بریگیڈیئر (ر)سید انوارالحسن کرمانی نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ سکول کے طلبا وطالبات نے ہمیشہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ بورڈ امتحانات میں پوزیشنز حاصل کی ہیں اور 50فیصد سے زائد سٹوڈنٹس Aپلس گریڈ حاصل کرتے ہیں جو ساہیوال بورڈ میں ایک ریکارڈ ہے ۔تقریب میں سکول کے طلبا وطالبات نے ملی نغمے بھی پیش کئے جسے والدین نے بے حد سراہا ۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں