332

نشہ دین اسلام میں حرام ہے کیونکہ یہ انسانیت کی تباہی کاسبب ہے. محمد عرفان بھٹی

پاکپتن ( وقار فرید جگنو) نشہ دین اسلام میں حرام ہے کیونکہ یہ انسانیت کی تباہی کاسبب ہے ان خیالات کا اظہار محمد عرفان بھٹی پرنسپل پنجاب بوائزہائی سکول نے نشہ کی روک تھام کے حوالہ سے انجمن فلاح مریضاں و ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مذید کہا کہ تمباکو نوشی تمام نشوں کی ماں ہے اس لیے ہمیں نشہ کہ لت کو روکنے کے لیے اس کے فروغ پر قابو پانا ہوگا۔حکیم لطف اللہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمباکو نوشی اور نشہ جیسی عفریت کے خاتمہ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگایہ ہمارے مستقبل کو کھوکھلا کررہا ہے ۔ جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے کہا کہ دنیا میں ہر 6سیکنڈ بعد ایک موت کا سبب تمباکو نوشی ہے اورسالانہ 60لاکھ اموات تمباکونوشی سے ہورہی ہیں جن میں سے صرف سینکڈ ہینڈ تمباکو نوشی کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6لاکھ سے زائد ہے۔ صدر پریس کلب وقار فرید جگنو نے کہا کہ تعلیمی اداروں وپبلک مقامات پر سگریٹ نوشی بالکل ختم ہونی چاہیئے اور اس سلسلہ میں طلباء میں اس شعور کو پیدا کرنے کی کاوشیں جاری رکھیں گے انہوں نے طلباء اوراساتذہ پر زور دے کر کہا کہ وہ آگے آئیں اپنے اور اپنے ملک کے مستقبل کے تحفظ کے اس مشن میں اپنا کردار اداکریں۔ نوجوان طلباء ہمارا مستقبل ہیں اور ہم اس کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں